ْگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی پارٹی رہنما استاد عبدالکریم کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں پیپلزپارٹی کے رہنما استاد عبدالکریم کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کے لئے رائے ونڈ پہنچے ،استاد عبدالکریم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد عبدالکریم کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے انکی پارٹی کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی کارکن کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا ،پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ منظم ہو کر کارکنان کے مسائل حل کروائی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائو س کے دروازے جیالوں اور عوام کیلئے کھلے ہیں ۔اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج ،امجد جٹ،ملک ندیم و،رانا صفدر دلشاددیگر موجود تھے ۔