ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد

جمعرات 24 اپریل 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی این سٹاف، پولیو ٹیموں کے افسران نمائندے اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز و افسران شریک تھے۔ اجلاس میں پولیو مہم کی چوتھے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور انسداد پولیو مہم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں افسران نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ مہم کی کامیابی تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون پر مبنی ہے انہوں نے تمام پولیو ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے اور پولیو ٹیم کے تمام افسران و اہلکاران دیئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں تاکہ پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی چمن نے پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو افسران و اہلکاران اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :