روس اور یوکرین جنگ جلد ختم ہونے کے خواہاں ،اس جانب اہم پیش رفت کی ہے، امریکا

جمعہ 25 اپریل 2025 09:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں، اس جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے یوکرین پر روس کے حالیہ حملے سے کشیدگی بڑھنے کے بعد وائٹ ہائوس میں ناروے کے وزیر اعظم جوناس گور سٹور سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو،وہ کیف پر حالیہ روسی حملوں سے خوش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکا روس پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے روکے ،وہ جلد ہی روس کے خلاف پابندیوں سے متعلق سوالات کا جواب دیں گے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یوکرین نے بہت سارا علاقہ کھو دیا جسے دوبارہ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔