ٹیسلا کی سائبر ٹرک گاڑیاں سعودی عرب میں دستیاب ہوں گی

جمعہ 25 اپریل 2025 11:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)ٹیسلا کمپنی نے اپنے الیکٹرک گاڑی سائبر ٹرک کی سعودی مارکیٹ میں رواں سال کے اختتام سے قبل ترسیل شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹیسلا نے 10 اپریل کو سعودی عرب میں باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی مارکیٹ میں داخلے کے لیے اپنی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو آن لائن ٹیسلا گاڑیاں آرڈر کرنے کی بھی سہولت دی جائے گی۔ٹیسلا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شاپنگ مالز میں شورومز کا افتتاح کیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور خصوصی سروس سینٹرز قائم ہوں گے۔