شمالی غزہ کے رہائشی کسی بھی متوقع حملے سے قبل علا قہ خالی کردیں،اسرائیل

اسرائیلی فوج اپنے خلاف استعمال ہونے والے علاقوں پر زبردست حملہ کرے گی،بیان

جمعہ 25 اپریل 2025 11:40

رام اللہ ، تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)اسرائیل نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے رہائشی کسی بھی متوقع حملے سے قبل علا قہ خالی کردیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ شمالی غزہ کے تمام رہائشیوں بالخصوص بیت حانون اور شیخ زید کی آبادیوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی متوقع حملے سے قبل علاقے سے نکل جائیں۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ وہ اپنے خلاف استعمال ہونے والے علاقوں پر زبردست حملہ کرے گی ۔واضح رہے اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر فوجی حملہ دوبارہ شروع کردیا تھا جس سے اب تک مزید 1928 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :