سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق

جمعہ 25 اپریل 2025 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سرگودھا میں کانڈیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس نے بتایاکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :