سرگودھا،گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی

دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے

جمعہ 25 اپریل 2025 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :