افغانستان ،صوبہ قندھار میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 7 زخمی

جمعہ 25 اپریل 2025 12:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) افغانستان کے صوبہ قندھار میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر ملا عبدالسلام نے بتایا کہ یہ سانحہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب بچوں کے اہل خانہ قندھار شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 15 کے مضافات میں ایک دعوت کے لیے جمع ہو رہے تھے، کہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ، ان میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔