ایک ہی خاندان کے 3بجے دریا ئے راوی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

6 سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ ،9سالہ قدرت اللہ کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں، ورثاء کے حوالے

جمعہ 25 اپریل 2025 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)شفیق آباد کے قریب 3بچے دریا ئے راوی میں ڈوب گئے ،ریسکیو1122نے تینوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔ریسکیو1122کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 6سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ اور 9سالہ قدرت اللہ ہے ۔

(جاری ہے)

تینوں بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے بغیر بتائے دریا پر نہانے کے لئے گئے تھے۔پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ بچوں کا دریا میں ڈوبنا حادثہ ہے یا کچھ اور معاملے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :