یمن میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام کے قریب دھماکے کی وجہ حوثی میزائل تھا، امریکہ

جمعہ 25 اپریل 2025 12:35

ْواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)امریکی فوج نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام کے قریب اتوار کو ہونے والا دھماکہ حوثی میزائل کی وجہ سے ہوا تھا نہ کہ امریکی فضائی حملے سے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورتس کے مطابق امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے ایک ترجمان نے کہا کہ یمن کے حوثی عہدیداروں کے بیان کردہ نقصانات اور ہلاکتیں "ممکنہ طور پر واقع ہوئیں" لیکن ان کی وجہ امریکی حملہ نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس رات قریب ترین امریکی حملہ تین میل سے زیادہ فاصلے پر تھا۔

متعلقہ عنوان :