ڈی پی او سیالکوٹ کی قیدیوں کو پینے کے ٹھنڈے پانی، پنکھوں سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 اپریل 2025 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ضلع بھر کے تمام حوالات میں موسم گرماکے دوران قیدیوں کوجیل مینوئل کے تحت پینے کے ٹھنڈے پانی، پنکھوں سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محتلف تھانوں کے دورےکے دوران افسران کو ہدایت کی کہ بیمار قیدیوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ جیلوں میں کوئی ناخوشگوار صورتحال رونما نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ تمام حوالات میںقیدیوں کو گرمی سے بچانے کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ جیل کو حقیقی معنوں میں اصلاح خانے بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور قیدیوں کی مشکلات کے حل کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ایس ایچ اوز حوالات میں واٹر کولرز، پنکھوں، ایگزاسٹ فینز وغیرہ کی تنصیب اور ہسپتالوں کی صورت حال سمیت کھانوں کا معیار چیک کر یں اور تمام ایس ایچ اوز کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اچانک دورے کے موقع پر کسی تھانہ کے حوالات یا جیل میں غیر معیاری انتظام پایا گیا تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔