
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا
جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھجوا دی تھی ، پی ٹی آئی قیادت جیل ملاقات کا کیس مقرر کروانے کیلئے عدالت میں موجود ہے
فیصل علوی
جمعہ 25 اپریل 2025
14:25

(جاری ہے)
پی ٹی آئی قیادت جیل ملاقات کا کیس مقرر کروانے کیلئے عدالت میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کیاگیاتھا۔بتایاگیا تھا کہ عمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بھی توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی تھی۔عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماوں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی تھی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی تھی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہواتھا۔بعدازاں عالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.