Live Updates

کشمیر ٹریڈ زالائنس کی طرف سے بھارت میں کشمیری طلبا اور تاجروں پر حملوںکی شدیدمذمت

جمعہ 25 اپریل 2025 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیر ٹریڈ زالائنس نے بھارت بھر میں کشمیری طلبا اور تاجروں پر حملوں اورانہیں ہراساں کئے جانے کی حالیہ اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر ٹریڈ زالائنس کے صدر اعجاز شاہدر نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری ہمیشہ سے امن اور ہم آہنگی کے لیے پرعزم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت میں کشمیری طلبا اورتاجروں کو دھمکیاں دینے اورانہیں ہراساں کیے جانے کی پریشان کن اطلاعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔انہوں نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ بھارت میں زیر تعلیم اور تجارت کیلئے مقیم تمام کشمیریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں ۔کے ٹی اے کے صدر نے مزیدکہاکہ کشمیری طلبا اور تاجروں کی عزت اور وقارکا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات