Live Updates

پہلگام کا افسوسناک واقع ہندوستان کی شرمناک 78 سالہ پالیسی کا تسلسل ہے،راجہ فیصل ممتازراٹھور

ہندوستان پہلگام فالس فیلگ آپریشن کا سہارا لیکر پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے جو ہندوستان کی آخری غلطی ہوگی

جمعہ 25 اپریل 2025 14:30

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پہلگام کا افسوسناک واقع ہندوستان کی شرمناک 78 سالہ پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ہندوستان خود انسانی جانوں سے کھیل کر پاکستان کو موردالزام ٹھہراتا ہے کشمیری پر امن لوگ ہیں ہندوستان کی سات لاکھ سے زائد فوج اور کنٹرول لائن پر ہندوستانی برقی باڑ کی موجودگی میں پاکستان پر دراندازی کا الزام دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان پہلگام فالس فیلگ آپریشن کا سہارا لیکر پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے جو ہندوستان کی آخری غلطی ہوگی۔کشمیر اور پاکستان کا بچہ اپنی مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اگر مودی سرکار کی جانب سے ایسی کوئی احمقنا حرکت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہندوستان کے مذموم عزائم اور اپنے دفاع کے تقاضوں سے خوب واقف ہے ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات