سیالکوٹ،بجلی چوری کا مکمل خاتمہ اور نادہندگان سے سو فیصد واجبات کی وصولی ہمارا عزم ہے ، سپرنٹنڈنگ انجینئر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی سیالکوٹ سرکل

جمعہ 25 اپریل 2025 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو) سرکل سیالکوٹ سردار جمشید خان نے اپنے مرکزی آفس میں سکیننگ میٹر زاور میٹر زانسپکٹر کے عملے سے ملاقات کی ۔ملاقات میں عملے نے سکینگ میٹر پورٹل کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی اور لائن لاسسز، ریکوری اور بجلی چوری جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ای گیپکو سرکل سیالکوٹ سردار جمشید خان نے تمام ملازمین کو سختی سے ہدایت دی کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چور کوئی بھی ہو، حتیٰ کہ اگر وہ گیپکو کا ملازم ہی کیوں نہ ہو، اسے ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔بجلی چوری کا مکمل خاتمہ اور نادہندگان سے سو فیصد واجبات کی وصولی ہمارا عزم ہے اور صارف دوست سروس کے تحت ہم بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ سیالکوٹ میں ایک بھی بجلی چور باقی نہ رہے۔اس موقع پر سلمان ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سلمان انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا کاشف ،ایکسین عبدالقیوم ،لائن سپرنٹنڈٹ اورڈپٹی مینیجر کمرشل تجمل حسین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :