بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا آپریشن، 35افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 35افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او جیا بگا آصف خان کے مطابق بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی کا استعمال کر رہے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے میٹرز اتار لیے گئے۔ پکڑے گئے افراد میں ٹیوب ویل صارفین بھی شامل ہیں، جو بڑی مقدار میں بجلی چوری کر رہے تھے۔ایکسین رائیونڈ ڈویژن علی رضا کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان پر لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :