شیخوپورہ ،آگ لگ جانے سے 5 ایکٹر گندم جل کر خاکستر

جمعہ 25 اپریل 2025 19:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) فیروزوٹواں کے علاقہ گھلا وٹواں گاؤں کے قریب گندم کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر میں سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

جس نے مقامی زمیندار ماسٹر عباس وٹو کی پانچ ایکڑ گندم کو لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا، جبکہ ریسکیو فائرفائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر قریبی 20ایکڑ گندم کی فصل کو آتشزدگی کا شکار ہونے سے بچالیا۔\378

متعلقہ عنوان :