پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، رہنمائوں کی پارلیمنٹ ہائوس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک

عمران خان کے حق میں نعرے بازی، قیادت ،کارکنوں کی رہائی کے علاوہ مقدمات میرٹ پر سننے کا مطالبہ

جمعہ 25 اپریل 2025 20:05

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر بیرسٹر گوہر ،علی محمد، زرتاج گل، عامر ڈوگر اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے پارلیمنٹ ہائوس سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے قیادت سمیت رہنمائوں و کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک کا مقصد یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام اباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو یقینی بنائیں اور ان کے اور بشری بی بی کے مقدمات میرٹ پر سنے جائیں۔