Live Updates

پہلگام واقعہ ہندوانہ سوچ کے تحت بھارت کا اپنا ہی کیا دھرا ہے‘ تحریک انصاف نظریاتی

قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی بھرپور حمایت، تائید کرتے ہیں‘ چیئرمین اختر اقبال ڈار

جمعہ 25 اپریل 2025 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ہندوانہ سوچ کے تحت بھارت کا اپنا ہی کیا دھرا ہے ،ماضی گواہ ہے کہ بھارت ایسی کاروائیاں کرتے ہوئے خود ہی مدعی خود ہی جج کا کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان پربے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کر تا ہے بھارت میڈیا وار کے ذریعے اربوں کروڑوں روپے لگاکر پاکستان کو بدنام کرنے میں کوشاں رہتا ہے ،سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا اور پانیوں کا رخ موڑنا دعوت جنگ ہے ،اس صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی پاکستان تحریک انصاف نظریاتی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے ۔

(جاری ہے)

اختر ڈار نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی اکابرین ،سیاسی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومتی فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مودی کو مودی کی زبان میں جواب دینا ہوگا ،اس مکار عیار دہشتگرد کی کسی بات پر اعتبار کرنا سنگین غلطی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا مرنا خوشی غم پاکستان کے ساتھ ہے اور یہی موقف پوری قوم کا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات