Live Updates

بیر سٹر سیف کاعمران خان اور تمام اسیر کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمعہ 25 اپریل 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام می عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 29 سالہ جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہی, مخلص قیادت اور انتھک جدوجہد کی بدولت پی ٹی آئی آج ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہی, اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا,۔

(جاری ہے)

جعلی حکومت انسانی حقوق پامال کر کے پی ٹی آئی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہی, بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی اور بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہی, ڈاکٹر یاسمین راشد بزرگ خاتون اور شدید علیل ہیں، انہیں جیل میں رکھنا کھلی ناانصافی ہی, موجودہ ملکی صورتحال سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کی متقاضی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا ک عمران خان کے بغیر قومی اتحاد اور سیاسی استحکام ممکن نہیں، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، قید قیادت اور کارکنان نے اپنی قربانیوں سے نئی تاریخ رقم کی ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ انصاف، آئین اور عوامی رائے کا احترام بحال کیا جائے،
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات