
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
جمعہ 25 اپریل 2025 20:50
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شام کے وقت ہونے والے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاسوں کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو شام کے جائزہ اجلاسوں میں باقاعدہ شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اُن 276 یونین کونسلز کا بھی جائزہ لیا جنہیں چیلنجنگ قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے آخری دو روز ان بچوں تک پہنچنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے رہ گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مائیکرو پلانز پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کو ہدایت کی کہ اپریل کی مہم کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جائے، فیلڈ ٹیموں سے فیڈ بیک حاصل کی جائے اور آئندہ مہم کی موثر منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے بعد بھی ان بچوں تک پہنچنے کا عمل جاری رہے گا جو کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے رہ گئے ہوں۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ اپریل کی چار روزہ مہم کے دوران فروری کی مہم کے مقابلے میں 1 لاکھ 68 ہزار 159 زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.