نیشنل بنک ٹریڈ یونینز فیڈریشن کی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو لا اینڈ جسٹس کمیشن کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 25 اپریل 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)نیشنل بنک ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد زمان ملا خیل اور ایمپلائز یونین (سی بی ای) بلوچستان کے سیکرٹری جنرل حاجی طارق حسین نے اپنے ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضی کو جسٹس اینڈ لا کمیشن کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور بنک کے ملازمین کے لئے کامران مرتضیٰ کی گراں قدر خدمات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بطور کمیشن کے رکن انصاف کے حصول کو سہل بنانے اور عوام کو انصاف دہلیز تک پہنچانے کے لئے اپنی بھر پور صلاحیت بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :