-ڈیجیٹل روزگار پروگرام'' صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ'' عوام میں مقبول،50 ہزار رجسٹریشن ہو گئی

جمعہ 25 اپریل 2025 22:00

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل روزگار پروگرام'' صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ'' عوام میں مقبول ہونے لگا، پانچ دن میں ملک بھر سے 50 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا لی،رجسٹریشن 31 اپریل تک جاری رہے گی، کورس کا آغاز یکم مئی سے ہو گا اور رات نو بجے سے 11 بجے تک دو گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔ مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کی زیر صدارت سنٹرل میڈیا سیل میں اجلاس ہوا، جس میں ڈیجیٹل ہیڈ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک وقاص سعید،اپنا کماؤ مہم کے کوآرڈینیٹر زمان سیف و دیگر نے شرکت کی، اجلا س کے دوران ملک وقاص سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ مہم کی رجسٹریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے، ابھی تک 50 ہزار افراد کی رجسٹریشن ہوئی ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں، یکم مئی کو ملک بھر میں کورس کے سلسلہ میں کلاس رومز بنائے جائیں گے، اس کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور ضلعی کوآرڈینیٹر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ علاقوں میں صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر کلاس رومز قائم کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کورس کروایا جا سکتے،اپنا کماؤ مہم کے سلسلے کا یہ پہلا کورس ہے،جو دس روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تابش قیوم کا کہنا تھا کہ صلاحیت بڑھاؤ اپنا کماؤ کورسز کا مقصد عوام کو انکے گھروں کی دہلیز تک ان مہارتوں کی رسائی ہے جن کو سیکھ کر وہ خود کفیل بن سکیں، بھاری بھرکم فیسوں کی بجائے مفت کور س کروایا جا رہا ہے،ہم نوجوانوںکے ذہنوں سے مایوسی،ناامیدی کو نکال کر معاشرے کا ایک بہترین شہری بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :