کراچی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکل، اسلحہ، موبائل فونزاورنقدی برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) تھانہ سرجانی پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران حسن بروہی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونزاورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں فنکار علی ولد نظر حسین اورفیضان ولد فرمان علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :