
ممتاز شاعرہ ناصرہ زبیری کے شعری مجموعے بے موسمی خواہشیں کی تقریب رونمائی
ادبی حلقوں نے ناصرہ زبیری کے چوتھے شعری مجموعے بے موسمی خواہشیں کو ایک منفرد شعری تجربہ قرار دیا
جمعہ 25 اپریل 2025 22:45
(جاری ہے)
ڈاکٹر فاطمہ حسن نے ناصرہ زبیری کو سماجی شعور رکھنے والی شاعرہ قرار دیا اور کہا کہ جب ناصرہ نے شاعری شروع کی تو ان کی پذیرائی کا آغاز ان کے گھر سے ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناصرہ زبیری کی سچائی، سادگی اور مخلصی ان کی شاعری میں جھلکتی ہے اور ان کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔برطانیہ سے تشریف لائے مہمان شاعر باصر سلطان کاظمی نے اپنی گفتگو میں ناصرہ زبیری کی شاعری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نیا مجموعہ بہت عمدہ اور تازہ خیالات کا اظہار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اچھے شاعر کی نشانی یہی ہے کہ وہ نیا اور منفرد شعر پیش کرے۔ناصرہ زبیری نے اپنے خطاب میں کہا یہ میرا چوتھا شعری مجموعہ ہے۔ اس سے قبل شگون، کانچ کا چراغ اور تیسرا قدم منظر عام پر آ چکے ہیں، تاہم اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نثری نظمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔انھوں نے تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں شاعروں اور ادیبوں کی موجودگی نے اس تقریب کو اور بھی خوبصورت بنایا۔ انہوں نے اپنی کتاب سے کچھ منتخب اشعار بھی پڑھ کر سنائے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔آخر میں محترمہ زہرا نگاہ نے اظہارِ خیال میں ناصرہ زبیری کی شاعری کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبان شاعری کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور ناصرہ نے بہت خوبصورتی سے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاعری شاعر کی کائنات ہوتی ہے اور ایک کتاب کو مکمل کرنے میں لکھنے والے کا بڑا کمال ہوتا ہے۔زہرا نگاہ نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے شعر کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ انہیں ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ خواتین آج بہت ہمت کے ساتھ شاعری کر رہی ہیں، اور ہندوستان میں بھی ایسی شاعری نظر نہیں آتی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.