محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت،شہید ایف سی کے 4جوانوں کو خراج عقیدت

جمعہ 25 اپریل 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے ایف سی کے 4جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، ایف سی کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنانی سازش کر رہا ہے، لیکن ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔