Live Updates

بھارت،ہندو ڈاکٹر کا حاملہ مسلمان خاتون کے علاج سے انکار

ہندوئوں کو تمہارے شوہر کو مار دینا چاہیے، تب تمہیں اندازہ ہوگا کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں،ڈاکٹر

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)حالیہ پہلگام کے پیش نظر مغربی بنگال کی ڈاکٹر نے مسلمان حاملہ کا علاج کرنے سے انکار کر دیا، جو بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی نفرت کی ایک افسوسناک مثال ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر سی کے سرکار جو کستوریداس میموریل سپر اسپیشلٹی اسپتال میں ماہر امراضِ نسواں ہیں، نے حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کر دیا، حالانکہ وہ گزشتہ 7 ماہ سے انہی ڈاکٹر کے پاس زیرِ علاج تھیں۔

رپورٹ کے مطابق مریضہ کی رشتہ دار وکیل محفوظہ خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے نفرت انگیز باتیں کہیں۔ وکیل محفوظہ خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کشمیر والے واقعے کے بعد میں کسی بھی مسلمان مریض کا علاج کرنے سے انکار کیا۔ ڈاکٹر نے حاملہ خاتون سے کہا کہ ہندوئوں کو تمہارے شوہر کو مار دینا چاہیے، تب تمہیں اندازہ ہوگا کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں۔ تمام مسلمانوں پر پابندی لگا دینی چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات