غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 24 گھنٹے میں مزید 85 فلسطینی شہید

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری رہی، 24گھنٹے میں مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد51 ہزار335 ہوگئی، 1 لاکھ 17 ہزار 96 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے الترکمان، اججدہ اور زیتوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیدی۔غزہ میں حماس جنگجوں نے بڑاحملہ کر دیا جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک متعدد زخمی ہوگئے، حماس مجاہدین نے اسرائیلی فوجیوں کو بیت حنون میں نشانہ بنایا۔ترجمان القسام بریگیڈز ابوعبیدہ نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج کیخلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں۔