شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ مڑھ بھنگواں شرقپور روڈ پر پیش آیا ۔

(جاری ہے)

پولیس والوں نے مشکوک گاڑی روکی اور ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جو ایک ڈاکو کو لگی ۔ ڈاکوؤں کے اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ان کا ایک ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ عامر سہیل سے ہوئی ہے ،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔\378