ملتان میں ریسکیو1122نے24 گھنٹوں کےدوران 349افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ملتان ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع بھر میں344ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر349 افرادکوریسکیوکیا ۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں329، شجاع آبادمیں11 اور جلال پورپیروالامیں چار ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد83ہے،ملتان شہر میں80،شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں197میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں190،شجاع ا آباد میں چھ اورجلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔نو کرائم اور34متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر349افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں333،شجاع آبادمیں11 اورجلال پور پیر والا میں پانچ افراد کوریسکیوکیاگیا۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 نے پرانی سبزی منڈی حسن پروانہ روڈ پر فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹہ کی کامیاب فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔اس دوران واپڈا کنٹرول سے متاثرہ علاقے کی بجلی معطل کروا دی گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی آگ سے محفوظ رکھا گیا۔