فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون،6بجلی چور گرفتار

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو )نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 6بجلی چوروں کوگرفتارکرلیا-تفصیلات کے مطابق فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے سرگودھا کے مختلف نواحی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے چھ بجلی چوررنگے ہاتھوں بجلی کی مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلئے۔

(جاری ہے)

فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیم نے ملزمان پر کل 107،405روپے جرمانہ عائد کیا اوراس کے علاوہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروادئیے ۔