صبا اصغر علی (پی اے ایس / بی ایس-19) کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) صبا اصغر علی (پی اے ایس / بی ایس-19) کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ پہلے چیف ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب فرائض انجام دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کی یہ تعیناتی پی سی ایس ایکٹ 1974 کے سیکشن 9 کے تحت کی گئی ہے۔ صبا اصغر علی سے پہلے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ ڈی سی سیالکوٹ کا نوٹیفکیشن آج 26 اپریل کو جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :