آٹے والی ٹینکی میں بند ہو کر دو کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی قصبہ منڈیکی گورائیہ میں چھت پر رکھی آٹے والی ٹینکی میں بند ہو کر دو کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو کمسن بھائی کھیلتے کھیلتے چھت پر چلے گئے اور وہاں موجود آٹے والی ٹینکی میں جا بیٹھے، بچوں کے اندر گھسنے کے بعد ڈھکن بند ہونے سے بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

گھر والے بچوں کو ڈھونڈتے رہے اور مساجد میں اعلانات بھی کرواتے رہے۔ رات گئے 5 سالہ عبید اللہ اور 6 سالہ ارحم آٹے والی ٹینکی سے ملے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :