نوشہرہ تھانہ پبی پولیس کی 5 رکنی تالا توڑ منظم چور گروہ کے خلاف کارروائی، ماسٹر مائنڈ، کارندے سمیت گرفتار، گھریلو سامان اور نقد رقم برآمد

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) نوشہرہ تھانہ پبی پولیس کی 5 رکنی تالا توڑ منظم چور گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران ماسٹر مائنڈ کو کارندے سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے گھریلو سامان فروختگی رقم و سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمی وحید اللہ ولد دلاور خان ساکن بنوں حال عثمان آباد پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ اہل عیال بنوں گیا تھا جب واپس آیا تو گھر سے ایک پنکھا، چارپایی، کمبل ودیگر گھریلو سامان چور لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی سربراہی میں علی آدرش ایس ایچ او تھانہ پبی اور داور خان کو ٹاسک حوالہ کیا۔ جس پر پولیس ٹیم نے انتھک محنت سے چوری کے ماسٹر مائنڈ منصف ولد فرمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا جبکہ چور گروہ کے کارندے کفایت ولد زر محمد ساکن پبی کو بھی حراست میں لیکر نشاندھی پر چوری شدہ سامان فروختگی رقم و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ جبکہ شریک جرم وقار، محسن، غنی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :