
عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، رانا ثناء اللہ
جمعہ 20 جون 2025 19:26

(جاری ہے)
وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی جانب سے جمعہ کو یہاں گنز اینڈ کنٹری کلب میں عمانی بائیکرز کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے دورہ کی سہولت فراہم کرنے پر عمان میں پاکستانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عمانی بائیکرز کی یہاں موجودگی پاکستان اور عمان کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے۔
راناثناء اللہ نے بائیکرز کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات بشمول سیکورٹی اور مہمان نوازی کو احتیاط کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور عمان کے عوام کے عوام سے تعلقات کو مستحکم کرنے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے بھی بائیکرز کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ شمالی علاقوں کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی سیاحت کو فروغ ملے گا۔بوشر بائیکرز کلب کے رکن محمد النبھانی نے دورے کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کی خوبصورتی کے نظارے اور پاکستانی عوام سے ملنے کے منتظر ہیں۔دریں اثناء ظہرانے سے قبل بوشر بائیکرز کلب کے ممبران نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔بوشر بائیکرز کلب کے ممبران کے وفد میں عیسیٰ الحسنی، محمد النبھانی، کامل اے آئی وہبی، ماجد الرواحی، محمد منینی، ماجد الوہابی اور محمد الرواحی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے خیر سگالی کے سفر کی منصوبہ بندی کی گئی ، عمان کا پاکستان میں خیر سگالی کا سفر عمان میں مقیم پاکستانی شہری عاطف علی کی قیادت میں ایک وژنری اقدام ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد عمانی موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان میں سفر کا اہتمام دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،یہ سفر جدید اور بامعنی انداز میں اتحاد، دوستی اور علاقائی تعاون کے پیغام کو تقویت دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔ \395\932مزید قومی خبریں
-
سفید پائوں والی لومڑی نقصان دہ حشرات الارض اور ضرررساں جانوروں کو کھاکر فصلات کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے،سیکرٹری جنگلات
-
5 اگست 2019، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے،وزیر قانون
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت پر قائم ہے اور رہے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
-
ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا: مراد علی شاہ
-
کشمیری ڈرنے یا جھکنے والی قوم نہیں، انکی آہیں اور قربانیاں رنگ لانے والی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
-
قوم یوم استحصال منا رہی ہے اور اپوزیشن یوم احتجاج منارہی ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ
-
5 اگست 2019، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ
-
بلاول بھٹو زرداری کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی ایک بار پھر شدید مذمت
-
بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہر شہید کشمیری کو سلام پیش کرتے ہیں،خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.