بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ،مستحق افراد سے روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ ہونے لگا

پیسے دینے والے فرنچائزرہرشہری سے رقوم دینے کے عوض پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کرنے لگے

جمعہ 20 جون 2025 19:13

بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ،مستحق افراد سے روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) مریدکے تحصیل میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بتیس ہزار خاندانوں بیوہ یتیموں مستحق افراد سے روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ ہونے لگا ،پیسے دینے والے فرنچائزر ہر شہری سے رقوم دینے کے عوض پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کرنے لگے ،شہریوں نے تحقیقات کروانے اوروزیراعظم ، وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل مریدکے میں خاص کرمریدکے شہرمیں بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بیوگان یتیموں دیگر مستحق غریب ہزاروں لوگوں سے روزانہ لاکھوں روپے فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

مریدکے شہر میں مستحق افراد کو پیسے دینے کیلئے تیرہ جگہوں پر فرنچائز بنائے گئے ہیں جہاں کے سروے کے مطابق جو بیوہ یا مستحق خاتون بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کی رقم لینے جاتی ہے انکی رقوم سے پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کی جارہی ہے کئی ایسی متاثرہ خواتین بھی سروے کے دوران ملی ہیں جنکو آدھی رقوم دی گئی ہیں گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر اسکنڈری اسکول مریدکے کے پرنسپل افتخار احمد نے انکشاف کیا انکے پاس دفتر میں ایک خاتون آئی جسکو بارہ ہزار روپے کم ملے جسکو انہوں نے فرنچائزر سے بارہ ہزار روپے واپس لیکر دئے ہزاروں خواتین سے پندرہ سو سے دو ہزار روپے کی کٹوتی روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ شفافیت پر بڑا سوالیہ نشان ہے شہریوں نے خفیہ اداروں کیزریعے تحقیات کروانے اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ اور بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کیسربراہان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور لوٹ مار کرنے میں مصروف بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے فرنچائزرز کیخلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔