Live Updates

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات

جمعہ 20 جون 2025 19:28

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ   سیدال خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ن سینیٹ اور وفاقی وزیر مواصلات کے مابین ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان کے کردار اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے نیشنل ہائی وے این 25 پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے بلوچستان کے ذرائع مواصلات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور این ایچ اے کا ادارہ اس صوبے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو کوئٹہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت کی کارکردگی لائق ستائش ہے اور امید ہے کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر جلد اور معیاری کام مکمل کیا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات