
پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ،پاک فوج نے بھارت کو پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دے کر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،شازیہ مری
جمعہ 20 جون 2025 15:54

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت کو جو مشن سونپا وہ انہوں نے کامیابی سے پورا کیا، وفد نے مجموعی طور پر 64 اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں امریکی اراکین پارلیمنٹ ، تھنک ٹینکس اور سفارتی مشنز سے ملاقاتیں شامل تھیں اور پوری دنیا کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن اور اس کی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب بھارت نے بھی ایک وفد بھیجا جو اپنی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ کھانے کھاتے اور گانے گاتے دکھائی دیئے اور کسی تھنک ٹینک نے ان کی آواز نہیں سنی۔ شازیہ مری نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا،مودی کا کیس صرف پروپیگنڈہ ہے جبکہ پاکستان کا کیس سچا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ہم امن کے خواہ ہیں، پاکستان ہی وہ ملک ہے جو دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ من گھڑت بیانات کے ذریعے سازشیں کیں، اب دنیا بھارت کی حقیقت جان چکی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایک عرصہ بعد ایسا ہوا ہے کہ دنیا پاکستان کو سنجیدہ لے رہی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی میڈیا کے ساتھ 17 ملاقاتیں ہوئیں اور بلاول بھٹو کی اس کامیاب دورے کے بعد آمد آج متوقع ہے جس کے لئے کراچی میں ان کے استقبال کے لئے لوگوں کا ہجوم ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ وہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کا کیس لڑنے گئے تھے ، بلاول بھٹو نے پاکستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے جنہوں نے بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا ،ہمیں اطمینان ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، بلاول بھٹو سب سے کم عمر وزیر خارجہ رہے ،ان کی سفارتی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی قیادت میں پارلیمانی وفد تشکیل دیا جس پر ہم وزیراعظم کے بھی شکر گزار ہیں ، بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم کی اہم ممالک سے ملاقاتیں ہوئیں ، امریکاکے دورے کے دوران انہوں نے امریکی سینیٹ اور کانگریس کے 25ممبران سے ملاقاتیں کیں، بلاول بھٹو زرداری نے غزہ میں جاری بربریت کی بھی مذمت کی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.