
وفاقی حکومت سندھ کے منصوبوں کے لیے فوری فنڈز جاری کرے ،نثار کھوڑو
رواں سال این ایف سی کی مد میں سندھ کو ایک سو ارب روپے کم دئے ہیں،آئینی طور پر این ایف سی میں صوبوں کا حصہ بڑھایا تو جاسکتا ہے کم نہیں کیا جاسکتا ،رہنما پیپلزپارٹی
جمعہ 20 جون 2025 17:49

(جاری ہے)
وفاق کیجانب سے این ایف سی کی مد میں سندھ کے ایک سو ارب روہے کاٹ دینا سندھ کے ساتھ زیادتی ہے اور ایف بی آر کیجانب سے ٹیکس حدف مکمل نہ کرنے کی سزا صوبے کے این ایف سی کے حصے سے کٹوتی کرکے نہیں دی جائے۔
انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت نے سکھر،حیدرآباد موٹر وے کے تعمیر کے منصوبے کے لئے صرف 15ارب روپے فنڈنگ مختص کی ہے جو کے ناکافی ہے کیونکے اس رقوم سے یہ موٹروے کیسے تعمیر ہوگا انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے کیسے اہم منصوبے کو بھی نظرانداز کردیا ہے جس وجہ سے یہ منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت کا سولر پر 10 فیصد ٹیکس کا نفاذ غریب طبقے پر ظلم اور غریب عوام کو تکلیف دینے کے مترادف ہے۔ایک طرف سندھ میں 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی آتی ہی نہیں ایسی صورتحال میں سولر پینلز پر ٹیکس کا نفاذ کرکے غریب عوام کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت نے آربی او ڈی منصوبے پر فنڈنگ بند کردی ہے جس وجہ سے آر بی او ڈی کا منصوبہ 56 ارب سے بڑھ گیا ہے اور آر بی او ڈی پر کب سے کام بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا کے نئے صوبے اور انتظامی یونٹ بنانے کی بنانے کی باتیں تعصبانہ سوچ ہیں ایسی باتیں بند کی جائیں۔انتظامی یونٹس بنانے کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کے انتظامی یونٹس ڈویزن ہوتے ہیں اور ڈویزن سطح پر کمشنرز موجود ہیں اس لئے سندھ اور کراچی کی باتیں کرنا بند کی جائیں یہ سندھ صوبہ ایک ہے کہیں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کے کسی کے کہنے اور تعصب پر مبنی باتوں سے سندھ میں نیا صوبہ کبھی نہیں بنے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پبلک اکانٹس کمیٹی آئینی فورم ہے جو اپنا آئینی کردار ادا کرتی رہے گی پبلک اکانٹس کمیٹی نے جولائی 2024ع سے اب تک 104 اجلاس منعقد کئے اور پبلک اکانٹس کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی اداروں سے 16 ارب روپے وصول کراکر سندھ کے خزانے مین جمع کرادئے ہیں اور پی اے سی نے واٹر بورڈ کی وفاقی اداروں پر پانی کے بلوں کی مد میں واجبات بھی وصول کرائی ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کے کے الیکٹرک ہر ماہ صارفین سے الیکٹرک ڈیوٹی وصول کر رہا ہے مگر سندھ کو وہ رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ کے الیکٹرک نے ڈیوٹی کی مد میں صارفین سے وصول 31 ارب روہے سندھ کو تاحال ادا نہیں کئے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پبلک اکاونٹس کمیٹی خرچوں پر احتساب رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کے حکومت نے جس جس محکمہ کے لئے رقوم رکھی ہیں ان رقوم کا استعمال درست ہے یا نہیں اس کو دیکھنا چاہئے سب سے بڑا مسئلہ امن و امان اور لوگوں کا تحفظ ہے۔ حکومت نے امن و امان کے لئے اگر اضافی رقم رکھی ہے تو وہ بھتر عمل ہے صحت کے شعبے میں رقم بڑھانے سے عوام کو صحت کی مزید بھتر سھولیات میسر ہوسکینگی جبکے سندھ میں دل کے امراض سمیت دیگر شعبوں میں مفت علاج کی سھولیات فراہم کرنا انسانیت کی خدمت ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ میں روڈ نیٹ ورک اور آبپاشی سسٹم کی بھتری کے لئے اضافی رقم رکھنا مزید بھتری کی طرف قدم ہے۔۔زراعت تباہ حال ہے،زراعت کی انویسٹمنٹ پر قبضہ ہے جس وجہ سے آبادگار پریشان ہیں تاہم وفاقی حکومت فوڈ سیکیورٹی اور آبادی پر کنٹرول کے لئے وفاقی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کے سندھ میں لوکل کونسلز کی بجیٹ 156 ارب سے زیادہ رکھی گئی مگر نچلی سطح تک یہ رقم کیسے خرچ ہوتی ہے اس پر سوال اور تنقید کر سکتے ہیں۔لوکل باڈیز میں بایو میٹرک سسٹم ہونا چایئے تاکے حقیقی اور جعلی ملازمین کی ڈیٹا حاصل ہوسکے۔نثار کھوڑو نے کہا کے بجیٹ پر اپوزیشن کی صرف تنقید مناسب نہیں ہے پیپلز پارٹی سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے 21 لکھ گھر بنا رہی ہے۔انہوں نے نے کہا کے 12مئی کو گولیاں چلا کر 50 لوگوں کو مارا گیا 18 اکتوبر کو سابق وزیراعلی نے شھید بینظیر بھٹو کا کارواں رات 12 بجے سے قبل ختم ہونے کی دعوی کی تھی اس وقت وزیرداخلہ کس کا تھا۔12 مئی ہو یا 18 اکتوبر ہو ان سانحات میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاھدے کی بھارتی خلاف وررزی سمیت سندھ کے پانی پر حملے کے خلاف بھی عملی طور پر کردار ادا کیا۔جب پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے خلاف تحریک چلا رہی تھی تب اپوزیشن کی جماعتیں سو رہی تھی۔اس لئیانتشار اور تعصب پہیلانے سے ملک اور صوبہ آگے نہیں بڑھے گا۔انہوں نے کہا کے صوبائی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداوں پر عمل ہونا چاہئے ویسے تو سینیٹ کا ایوان بھی صرف تقریریں کرنے کے لئے رہ گیا ہے باقی سینیٹ کی قراردادوں پر بھی توجہ نہیں دی جاتی۔
مزید قومی خبریں
-
اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار
-
لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ
-
دعاہے دنیا میں امن قائم ہو ،ہر انسان کوسکون نصیب ہو‘مریم نواز
-
احسن اقبال کا زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ، جون2026 تک تکمیل کی ہدایت
-
پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے، خرم نوازگنڈاپور
-
محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
-
بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 80 فیصد طلباء کے فیل ہونے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.