بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ (کل)منائی جائے گی

جمعہ 20 جون 2025 19:04

بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ (کل)منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)سابق وزیر اعظم ، پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ کل ہفتہ 21جون کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں سالگرہ کی تقاریب منعقد کرے گی ۔سالگرہ کی مناسبت سے صوبائی اور ضلعی دفاتر میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں سالگرہ کی تقریبات کے کیک کاٹے جائیں گے۔