آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہا ، جبکہ دوپہر کے وقت جنوبی اضلاع میں گرد وغبار اٹھانے والی تیز ہوائیں چلتی رہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22اور زیادہ سے زیادہ 38سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 15رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوںغازی روڈ پر1454،ایوی گرین 154,شاہراہ قائد اعظم 99،یا نی ہوم 142،عسکری ٹین 159اور لاہور امریکن سکول 157ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔