واحدبخش بلوچ نیشنل پارٹی تحصیل کونسل چاغی کے صدر منتخب

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:25

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی صدر عاطف بلوچ کی نگرانی میں تحصیل کونسل اجلاس میں باہمی صلاح ومشورہ کے بعد متفقہ طور پرتحصیل کابینہ نوکنڈی کا چنائو بلا مقابلہ کیا گیا جس میں صدر واحد بخش بلوچ، نائب صدر ،صمد ساسولی،جنرل سیکرٹری، نظام لاشاری بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری؛ راشد کبدانی،فنانس سیکرٹری؛ صدام ساسولی،پریس سیکرٹری؛ قدیر مجید بلوچ ،رابطہ سیکرٹری؛ شاہ نظر شیرزئی متخب ہوگئے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نیشنل پارٹی کی پروگرام کو ہر گھر اور ہر گدان تک پہنچا دینگے اور بلوچ اور بلوچستان کی عوام کی خدمت اور انکی غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گے۔

متعلقہ عنوان :