Live Updates

مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں ،ہم اسرائیل و بھارت کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں،جماعت اسلامی

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں ،ہم اسرائیل و بھارت کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں، فلسطینی و کشمیری ہمارے بھائی ہیں،جن پر اسرائیل و بھارت وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں،ہم اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بہ شانہ ہیں،حکومت ہمیں اجازت دے،ہم جہاد پر جانے اور اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی، تاجر تنظیموں اور دیگر شخصیات نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں منظر مسعود خٹک،زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ، سہیل احمد اعظمی، حامد رحمانی،چوہدری جمیل احمد، شریف چوہان،ارسلان سدوزئی، یوسف خٹک، فضل الرحمان ایڈوکیٹ بلوچ، اعظم خان بلوچ، آصف، مولانا محمد طارق، خالد ناز،خالد حسین ،محمد زیشان ،محمد زبیر ، جان محمد سروہی اور کریم نواز شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم متحد و منظم اور اپنی افواج کے ساتھ ہیں،سپہ سالار سے استدعا ہے کہ وہ قدم بڑھائیں ہم ان کے ساتھ ہیں،اسرائیل ہو یا بھارت ہم اپنے فلسطینی و کشمیری بھائیوں کی مدد و معاونت اور ان کے قدم بہ قدم جہاد کے لیے مکمل تیار ہیں ۔ اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں ملک بھر کی مرکزی انجمن تاجران ، مرکزی تاجر اتحاد اور تاجر ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شہر کی تمام بڑی چھوٹی مارکیٹیں ، بازار اور تجارتی مراکز مکمل بند رہے ۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات