ک*190ملین پائونڈ سکینڈل،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ڑ*قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف30اپریل کو کیس سنیں گے

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

r اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء)190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے خلاف اپیلوں میں اہم پیش رفت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں مقرر کر دیں ،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ،17 جنوری فیصلے کے خلاف 27 جنوری اپیلیں فائل ہوئیں تھیں ،17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کیں تھیں ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں ،بانی پی ٹی آئی کو 14 سال بشری بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی ،احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا