چکوال،جرم ثابت ہونے پرسات سالہ بچی کے قاتل کو 2 بار سزائے موت 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)جرم ثابت ہونے پرسات سالہ بچی کے قاتل کو 2 بار سزائے موت 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی گئی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سہگل آباد (7) سالہ بچی کے قاتل کو 2 بار سزائے موت 10 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈوہمن کے علاقہ سہگل آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر اسد محمود نامی شخص نے سات سالہ بچی کومل شہزادی کو اغواء کر کے اس بات پر قتل کر دیا تھا،کہ ملزم نے محلہ میں ایک کریانہ کی دوکان بنا رکھی تھی،اور ملزم معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرتا تھا،جسے مقتولہ کے ماموں عبید الرحمٰن نے منع کیا،اس شاخسانہ پر ملزم نے معصوم بچی کومل شہزادی کو اغواء کر کے انجانے مقام سروسوں کے کھیت میں لے جا کر درانتی کیساتھ بے دردی سے قتل کر دیا تھا،جسکا مقدمہ تھانہ ڈوہمن پولیس نے درج کر کے تفتیش کے دوران ربال گاؤں گواہ کی گواہی کے بیانات کے بعد اسد محمود کو نامزد کیا جس نے بعد ازاں اقرار جرم بھی کر لیا مقدمہ کا ٹرائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل نے کیا دوران ٹرائل وکلاء کی بحث اور شہادتی کی گواہی کی روشنی میں جرم ثابت ہو گیا فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اسد محمود کو اغواء کے جرم اور قتل کے جرم میں الگ الگ 2 بار سزائے موت اور 5/5 لاکھ روپے مقتول کے وارثان کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا عدم ادائیگی مزید 6 ماہ قید بامشقت کا حکم بھی سنایا،مقدمہ قتل میں نامزد دو مزید ملزمان اسد محمود کا بھائی طاہر محمود اور والدہ نسیم اختر جن پر قتل کے شواہد چھپانے کا الزام تھا وہ ثابت نہ ہوا انہیں بری کر دیا گیا۔