Live Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بھارت میں زیر علاج انتقال کرنیوالے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس

سرفراز بگٹی نے میت اور لواحقین کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی ، ترجمان شاہد رند

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیر علاج انتقال کرجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان نے انڈین اسپتال میں آریان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں شاہد رند نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان نے آریان کی میت اور لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے، اور اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ترجمان کے مطابق آریان کی ڈیڈ باڈی کی واپسی سمیت لواحقین کی سفری سہولیات کے لئے تمام فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داری پر ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ آریان کی میت اور لواحقین کی وطن واپسی تک تمام مراحل میں مکمل رہنمائی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات