ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پانچویں دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پانچویں دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کوئٹہ، پی پی ایچ آئی، ای پی آئی اسٹاف، تمام یونین کونسلز کے سینیئر میڈیکل آفیسرز (SMOs)، اور لاء اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے پانچویں دن کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انکاری کیسز اورمجموعی کوریج سمیت تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مہم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ قومی فریضے کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود ٹیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور مہم کے ہر مرحلے میں مکمل تعاون یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین، علما کرام، قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم کے دوران ن مکمل تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں بلکہ عوامی شعور اور اجتماعی کاوشوں سے ہی اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :