بلوچستان حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے آریا ہسپتال اسپنی روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا ،اس موقع پر عزیز اللہ دمڑ اور عرفان اللہ دمڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے آریا ہسپتال کے ہیڈ ڈاکٹر سہیل خان سے ملاقات کی ،ڈاکٹر سہیل خان نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا جہاں انہوں نے مریضوں کی حالت، فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،انہوں نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا جس پر تمام عملہ کی تعریف کی۔

صوبائی وزیر خوراک نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کارکردگی کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج کی سہولیات میسر آسکیں ۔