اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ڈی 17 میں کم از کم ویج بورڈ کی خلاف ورزی پر دو بڑے شاپنگ مارٹ سیل کر دئیے

اتوار 27 اپریل 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ڈی 17 میں کم از کم ویج بورڈ کی خلاف ورزی پر دو بڑے شاپنگ مارٹ سیل کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہیں۔انتظامیہ نےسیکٹر ڈی 17 میں کم از کم ویج بورڈ کی خلاف ورزی پر دو بڑے شاپنگ مارٹ سیل کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اے سی صدر اسلام آباد کی جانب سے دونوں مارٹس کے مالکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مارٹس میں ملازمین سے یومیہ 12 سے 14 گھنٹے کام لیا جا رہا تھا،ملازمین کو ماہانہ 18 سے 20 ہزار روپیہ معاوضہ دیا جا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق مارٹس مالکان کے خلاف ملازمین سے ہفتہ وار چھٹی پر بھی کٹوتی کی شکایات تھیں۔کاروائیاں اے سی صدر یاسر نذیر کی جانب سے کی گئیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نےوفاقی حکومت کے کم از کم ویج بورڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 37 ہزار سے کم ماہوار تنخواہ پر فی الفور بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :