عمرکوٹ، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد قتل، 5زخمی

زخمی افراد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

اتوار 27 اپریل 2025 03:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)عمرکوٹ میں دو گروپوں میں جھگڑے اور فائرنگ سے 2افراد قتل اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شادی پلی کے علاقے میں زرعی پانی کے تنازع پر فارم کے عملے اور مری برادری کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت محبوب مری اور ولی مری کینام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے رانو شر، وزیرشر، امید علی، قائم الدین اوراکبرمری کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے، تاہم واقعے کامقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔